پستول سے گولی نکلی ہی نہیں ۔۔ سنسان گلی میں معصوم شہری کو مارنے آئے شخص کے ساتھ اچانک کیا واقعہ ہوا جو وہ ڈر گیا؟ ویڈیو

image

مارنے والے سے بچانے والا بڑا ہوتا ہے۔ آج تک سب انسانوں نے یہ بات گھر کے بڑے بزرگوں سے سن رکھی ہوگی۔ آج یہ بات سچ ہو ہی گئی۔

جی ہاں ہوا کچھ یوں کہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن رشیدآباد میں ایک فرد اپنے محلے کی گلی میں سے گزر رہا تھا تو اس کے پیچھے ایک پستول لیے شخص بھی بھاگنے لگا۔

یہ منظر سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا۔ جیسے ہی ہاتھ میں پستول لیے ملزم نے دیکھا کہ مذکورہ شہری سن سان گلی کی طرف گیا تو اس نے اس پر پستول تان لی اور اسے جان سے مارنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہا کیونکہ اس نے جیسے ہی گولی چلانے کی کوشش کی تو پستول میں ہی گولی پھنس گئی۔ لاکھ کوششوں کے بعد جب گولی نہ چلی۔

تو بھی یہ ڈرا نہیں بلکہ بڑے آرام سے دوبارہ پستول لوڈ کر کے اس شخص کو مارنا چاہا مگر پھر سے ناکام رہا۔ اب کی بار ملزم ڈر کر اپنی موٹر سائیکل پر بھاگ گیا۔

اس افسوسناک واقعے پر ایس ایس پی ویسٹ فدا حسین جانوری نے کہا کہ یہ شخص کچھ ہی دن پہلے ایک سیاسی جماعت سے دوسری سیاسی جماعت میں شامل ہوا تھا اور ملزم کا مقصد اسے ٹارگٹ کرنا ہی تھا۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.