تعلیم دشمنوں کا وار۔۔ خیبر پختونخوا میں 8 اساتذہ قتل، فضاء سوگوار

image

تعلیم دشمنوں نے خیبرپختونخوا کو پھر لہو میں نہلادیا، اپر کرم اور پارہ چنار میں فائرنگ کے واقعات میں 8 اساتذہ جاں بحق ہوگئے۔

دہشت گردوں نے اپر کرم کے ہائی اسکول کے اسٹاف روم میں فائرنگ کیجس میں 7 اساتذہ جاں بحق ہوگئے ۔واقعے کے بعداسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے ٹیچر امتحانی ڈیوٹی پر تھے

دوسری جانب پارہ چنار میں چلتی گاڑی پر فائرنگ کرکے ایک ٹیچر کوقتل کیا گیا ۔ چلتی گاڑی پرفائرنگ کرکے قتل کیے گئے استاد کا تعلق بھی تری مینگل ہائی اسکول سےتھا۔ ٹیچرمحمد شریف کو شلوزان روڈ پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

8 اساتذہ کے قتل کے بعد کوہاٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مصروف ہے، پاک فوج کی قربانیوں اور انتھک کاوشوں کی بدولت ملک میں امن قائم ہوگیا تھا۔

گزشتہ کچھ عرصہ سے ایک بار ملک میں دہشت گردی نے سر اٹھانا شروع کیا گیا اور دہشت گردوں نے آج ایک ہی دن میں 8 اساتذہ کو قتل کرکے پورے ملک کی فضاء سوگوار کردی ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.