صبح دروازہ کھولا تو اولاد اٹھ ہی نہیں رہی تھی۔۔ یہ مشہور والد، جو اپنی اولاد کی تکلیف دیکھ کر آنسو روک نہیں پائے، تکلیف دہ لمحات

image

والد اور اولاد کا رشتہ کچھ ایسا ہوتا ہے جو کہ سب ہر رشتے سے انمول اور قیمتی ہوتا ہے، جس کے لیے والد ہر مشکل کو بھی برداشت کر لیتا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

شاہد آفریدی اپنی بیٹیوں سے محبت اور شفقت کی وجہ سے سب کی توجہ بخوبی حاصل کرلیتے ہیں، اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ان کے والدین کی تربیت شاہد آفریدی میں بھی جھلکتی ہے۔

لیکن وہ وقت جب شاہد آفریدی کی بیٹی شدید بیمار تھی اور اسپتال میں داخل تھی تو وقت شاہد آفریدی کے لیے تکلیف دہ تھا جس کا اندازہ باپ کے چہرے پر موجود تکلیف سے بھی لگایا جس سکتا ہے۔

اسی طرح پاکستانی میڈیا انڈسٹری کا ایک بڑا نام اور کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال جو کہ اپنے چینل اے آر وائی کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں، میڈیا انڈسٹری میں سچ اور حق کی بات کی وجہ سے بھی مقبول ہیں۔

تاہم وہ وقت سلمان اقبال کےکے بھی تکلیف دہ تھا جب ان کی بڑی بیٹی علالت کے باعث جہان فانی سے رخصت ہو گئی تھی۔ بیٹی کی رحلت نے والد کو اس حد تک افسردہ کر دیا تھا کہ وہ خاموش ہو گئے تھے، اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں بھی سلمان اقبال نے بیٹی کے بچھڑنے اور رنج س غم کا تذکرہ کیا۔

جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما صدیق فاروق بھی اولاد کے بچھڑنے پر افسردہ ہو گئے تھے، میڈیا رپورٹس کے مطابق صدیق فاروق کے بیٹے ممکنہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے، تاہم رپورٹ یہ بھی تھی کہ باڈی بلڈنگ کے شوقین بیٹے نے باڈی بلڈنگ کے لیے اسٹیرائیڈز کھا لی تھیں۔ صبح جب بیٹے کو اٹھانے کے لیے دروازہ پر دستک دی، تو کوئی جواب نہ ملا تھا۔

بھارتی گلوکار جگجیت سنگھ اور اہلیہ چترا سنگھ بھی بیٹے کی حادثے میں موت کے بعد افسردگی کا شکار ہو گئے تھے، یہاں تک کہ چترا سنگھ تو ہوش و حواس بھی کھو چکی تھیں، اور اس طرح دوبارہ زندہ نہ ہو پائیں۔

مفتی منیب الرحمان کے اکلوتے بیٹے بھی جہان فانی سے کوچ کر گئے تھے، اکلوتے بیٹے کی وفات نے والد کو شدید افسردہ کر دیا تھا۔

لیکن نوجوان بیٹے کے انتقال پر بھی مفتی منیب کا صبر و تحمل اور اللہ کی رضا میں راضی رہنا سب کو جذباتی کر رہا تھا۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.