عمران خان کی گرفتاری پر پاکستانی یوٹیوبر کا ایسا ٹوئٹ جس نے دہلی پولیس کو بھی حیران کردیا، آخر اس میں کیا لکھا تھا؟

image

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد جہاں ایک طرف ملک بھر میں افراتفری کا عالم ہے وہیں دوسری جانب انٹرنیٹ سروسز بھی بند ہیں، جس کی وجہ سے عوام کا غصہ اور بڑھ گیا ہے۔

ایسے میں ایک پاکستانی یوٹیوبر سوشل میڈیا پر کیسے وائرل ہوگئی؟ آئیے جانتے ہیں پوری خبر

دو روز قبل عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی اے نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی تھی، جس کے بعد اس خبر کو عالمی میڈیا نے نمایاں کوریج دی، جبکہ بھارتی میڈیا سنسنی پھیلانے کیلیئے ہر طرح کا منفی پروپیگنڈا کرتا رہا۔

ایسے میں پاکستانی یوٹیوبر سحر شنواری نے ٹوئٹ کی۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ، "کیا کوئی مجھے دہلی پولیس کا آن لائن لنک دے سکتا ہے؟ مجھے بھارتی وزیراعظم اور بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کے خلاف شکایت درج کروانی ہے ،جو پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کے ذمہ دار ہیں، مجھے امید ہے بھارتی سپریم کورٹ سے مجھے انصاف ملے گا۔"

یوٹیوبر سحر کے اس ٹوئٹ پر جہاں سب دنگ تھے، وہیں دہلی پولیس بھی حیران ہوگئی۔

جواباً دہلی پولیس بھی خاموش نہیں رہی اور سحر شنواری کے ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ

"ہمیں ڈر ہے کہ پاکستان میں اب بھی ہمارے پاس دائرہ اختیار نہیں ہے۔ ہم یہ جاننا چاہیں گے کہ آپ کے ملک میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے کے باجود ٹوئٹ آپ نے ٹوئٹ کیسے کیا؟"


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.