اتنی عبادت کی کہ جانماز بھی پھٹ گیا ۔۔ 82 سال کی عمر میں انتقال کرنے والے بوڑھے بابا کے جانماز کی حالت دیکھ کر لوگ آپ کا بھی رش کریں

image

اللہ تعالیٰ کو عبادت کرنے والے لوگ بہت پسند ہیں، وہ اپنے ان بندوں کو پسند کرتا ہے جو عاجزی و انکساری سے اس کے آگے سر جھکاتے ہیں۔ نماز پڑھنے کے لیے جانماز سب ہی بچھاتے ہیں۔ اس کا بہت خیال رکھتے ہیں، کچھ لوگ تو اپنی جانماز کو اپنی بہترین آرام گاہ سمجھ لیتے ہیں اور اس کے سواء کسی دوسرے جانماز پر نماز نہیں پڑھتے ہیں۔ ایسی ہی ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک 82 سالہ بزرگ کا جانماز مستقل نماز پڑھنے کی وجہ سے پھٹ چکا ہے، گل رہا ہے۔ ان کا جانماز دیکھ کر ہر کوئی رشک کر رہا ہے کہ کتنا عبادت گزار اور نیک انسان تھا جو اللہ کی یاد میں وقت گزار گیا۔

82 سالہ بزرگ صرف اپنے ہی جانماز پر نماز کی ادائیگی کرتے تھے اور کبھی کسی کو اپنے جانماز پر نماز پڑھنے نہیں دیتے تھے جس کی وجہ تو کوئی نہیں جانتا لیکن یہ خیال کیا جاتا ہے کہ شاید وہ اس پر نماز پڑھنے میں سکون محسوس کرتے ہوں گے اسلیے ہمیشہ اسی پر نماز پڑھی۔

ان کے اس جانماز کی تعریف کرتے ہوئے صارفین کمنٹ کر رہے ہیں کہ اللہ تعالیٰ 5 وقت کی نماز پڑھنے کی توفیق سب کو دے اور ان بزرگ کی بھی مغفرت فرمائے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.