بیٹیاں اپنی ماں سے دل کی ہر بات کھل کر کوسکتی ہیں، بناء کسی ڈر و خوف کے۔ لیکن اگر یہی ماں دنیا سے چلی جائے تو بیٹیاں ہر دکھ، ہر خوشی، ہر غم دل میں دبائے مسکراتی ہیں۔ لیکن انڈیا کی ریاست گجرات میں 3 بہنوں نے اپنی ماں کو موت کے بعد بھی ساتھ رکھا ہوا ہے۔
گجرات سے تعلق رکھنے والی یہ 3 بہنیں اپنی والدہ سے بہت محبت کرتی ہیں لیکن ان کی والدہ کو اچانک بلڈپریشر کی بیماری ہوئی جس سے ان کے دل نے بھی کام کرنا بند کردیا۔ ایک دن دل کی حرکت بند ہونے کے باعث ماں انتقال کرگئی۔ بیٹیاں جہاں غمزدہ تھیں وہیں انہوں نے اپنی ماں کو ہر حال میں اپنے ساتھ رکھنے کا سوچا تو ایک منفرد خیال ان کے ذہن میں آیا کہ کیوں نہ ماں کا مجسمہ بنا کر رکھ لیا جائے۔
ان لڑکیوں نے اپنی ماں کے قد کے برابر 6 کا مجسمہ خود گھر میں تیار کیا اور اس کو اپنے ساتھ اپنے مندر میں رکھ لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم ماں کے ساتھ ناشتہ کرتے ہیں۔ ماں کے ساتھ بیٹھتے ہیں، اس کے ساتھ باتیں کرتے ہیں ہم جانتے ہیں کہ ماں ہم سے بات نہیں کرے گی جواب نہیں دے گی لیکن پھر بھی ہمیں ان کے ساتھ بیٹھ کر با ت کرنا اچھا لگتا ہے اپنے دن بھر کے کام، ساری باتیں، ساری تکلیفیں اس مجسمے کے ساتھ بیٹھ کر شیئر کرنا ہمیں اچھا لگتا ہے۔