چینی کمپنی کا ماں بننے والی خواتین سے عجیب و غریب مطالبہ۔۔ خواتین کو اب کیا کرنا پڑے گا؟

image

دنیا بھر میں دفاتر میں کام کرنے والی خواتین جب ماں بننے کے عمل سے گزرتی ہیں انھیں چھٹیوں کے علاوہ مختلف سہولیات دی جاتی ہیں۔ تاکہ وہ اس مرحلے سے ذہنی سکون سے گزر سکیں۔ البتہ ایک چینی کمپنی میں ملازمت کرنے والی 3 خواتین اس وقت الجھن کاشکار ہوگئیں جب وہ زچگی سے پہلے چھٹی کی درخواست دینے گئیں۔

چینی میڈیا کے مطابق کمپنی کو اچانک 3 خواتین کا چھٹی کی درخواست دینے کا عمل بالکل پسند نہیں آیا اور نجی کمپنی کے سینئیر ایگزیکٹیوز نے خواتین عملے سے میٹنگ کے دوران کہا کہ ادارہ اسٹاف کی کمی کا شکار ہے۔ ایسے وقت میں خواتین کو ایک ساتھ چھٹی مانگ کر ادارے پر دباؤ نہیں بڑھانا چاہیے بلکہ الگ وقتوں میں حاملہ ہونا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر کمپنی کے اس عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور خواتین کو حمل کے لئے ادارے کی پالیسیوں پر عمل کرنے کے لئے مجبور کرنے کو غیر انسانی قرار دیا جارہا ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts