خدیجہ شاہ پولیس کی حراست میں ہیں، نگران وزیراعلیٰ پنجاب

image

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماؤں بہنوں کا تحفظ میری ذمہ داری ہے، خدیجہ شاہ پولیس کی حراست میں ہی ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے جیل میں خواتین سے بدسلوکی کی خبروں سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو 32 خواتین گرفتار ہوئیں جن میں سے 11 خواتین اب تک جیل میں ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو جناح ہاؤس واقعے میں جو جو ملوث ہوا، چاہے وہ جتنا بھی بااثر ہو، اسے نہیں چھوڑا جائے گا۔

خدیجہ شاہ کی رہائی سے متعلق خبروں پر اظہار خیال کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خدیجہ شاہ پولیس کی حراست میں ہیں، وہ جیل میں ہیں۔ ان کی شناخت پریڈ چل رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز خدیجہ شاہ کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آئے تھا جس میں انہیں 9 مئی کے واقعات پر اپنے کیے پر پچھتاوے کا اظہار کیا اور اپنے تبصروں پر معافی بھی مانگی جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ خدیجہ شاہ کو رہا کردیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.