بیوی کا کفن روضہ رسول ﷺ کے ساتھ لگانا تھا ۔۔ مدینہ میں اہلیہ کی خواہش پوری کرنے کیلئے اس پاکستانی نے کیا کیا جو عربی شیخ غصے میں آ گیا؟ ویڈیو

image

بیوی کا کفن مدینہ شریف لے گیا۔ جی ہاں یہ ایک سچا واقعہ ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہی ہے۔

اس میں ہم دیکھ سکتے ہیں پاکستان کے شہر لاہور سے گئے یہ حضرت مدینہ شریف میں شیخ مظفر مدنی کے ہتھے چڑھ گئے۔ شیخ مظفر اکثر سوشل میڈیا پر لوگوں کی غلطیاں دیکھاتے رہتے ہیں جو وہ سعودی عرب آ کر کرتے ہیں۔

اب اسی طرح اس پاکستانی بھائی کو گھر سے اہلیہ کا فون جاتا ہے اور وہ ان سے فرمائش کرتی ہیں کہ آپ میرا کفن ضرور روضہ رسولﷺ کی دیوار مبارک سی لگا کر لانا۔ جس پر یہ شخص جیسے ہی بیوی کی خواہش پوری کرنے لگتا ہے تو اس کے پاس شیخ مظفر مدنی صاحب آ جاتے ہیں جو ان سے پوچھتے ہیں کہ آپ یہ سب کیوں کر رہے ہیں اور کہاں سے آئے ہو آپ؟

جس پر یہ جواب دیتے ہیں کہ اہلیہ کی فرمائش تھی یہ پر میں اسے پورا نہیں کر پا رہا تھا کیونکہ دل اندر سے منع کر رہا تھا یہ عمل کرنے کو ۔ اب شیخ صاحب کہنے لگتے ہیں کہ دل ایس لیے منع کر رہا تھا کیونکہ تم غلط کام کر رہے تھے۔

جس طرح شراب پینا غلط ہے اور غیبت کرنا ایک برا عمل ہے اسی طرح یہ بھی عمل ٹھیک نہیں۔

اس کے علاوہ کہا کہ یہاں آ کر وہ عمل کرو جو قرآن پاک میں بیان کیا گیا ہے۔ اور جو تعلیمات نبی پاک ﷺ نے بیان فرمائیں ہیں ان پر عمل پیرا ہو۔

واضح ہے کہ شیخ مظفر مدنی صاحب کی اس واقعے سے قبل بھی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں اورنج رنگ کے کپڑے پہنے شخص کو یہ نصحیت کر رہے ہیں کہ آپ کے پیر صاحب کو یہ رنگ پسند ہے تو آپ یہ پہن کر آئے ہیں مگر نبی پاکﷺ کو تو سبز اور سفید رنگ پسند تھا تو آپ وہ پہنیے ناکہ یہ۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.