ایلوویرا میں لونگ دبا کر رکھنے سے کیا ہوتا ہے؟ سستسی سی چیز کا ایسا فائدہ جس سے آپ کی یہ بڑی مشکل آسان ہوجائے گی

image

لونگ ہر گھر میں موجود ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ایوویرا بھی ایسا پودا ہے جو انتہائی سستا ہے اور تقریباً ہر گھر میں ہی موجود ہوتا ہے۔ آج ہم آپ کو ان دونوں چیزوں کی ایسی ٹرک بتارہے ہیں جو آپ کو روزانہ کی مشکل سے نجات دے سکتی ہے۔

طریقہ استعمال

ایلوویرا کا بڑا سا پتا لیں اور اسے کاٹ کر تھوڑے تھوڑے فاصلے پر لونگ لگا کر بند کریں۔ اس پتے کو گیلے کپڑے میں لپیٹ دیں۔ اس کو رات بھر ایسے ہی چھوڑ دیں۔ اگلے دن ایلویرا کا سارا گودا لونگ سمیت نکال کر آدھا کپ زیتون کے تیل میں ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں۔ سب چیزیں ایک جان ہوجائیں تو چھان کر شیشے کی بوتل میں نکال لیں۔ یہ تیل 6 ماہ تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس کے فائدے

جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں ایلوویرا حسن بڑھانے کے لئے کئی بیوٹی پراڈکٹس میں استعمال کیا جاتا ہے اسی طرح یہ بالوں کی مضبوطی اور خوبصورتی بڑھانے کا کام بھی کرتا ہے۔ ایلوویرا سر کے جلد کی خشکی دور کرتا ہے اور جلد کی نشونما کرتا ہے اس کے علاوہ لونگ اینٹی بیکٹیریل خواص سے بھرپور ہے جبکہ زیتون کا تیل بالوں کو لمبا، گھنا اور خوبصورت بناتا ہے۔ یہ تیل ان لوگوں کے لئے بہت شفا بخش ہے جو بالوں کے گرنے سے پریشان ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.