انٹر بینک سے ڈالر خریدنے کا حکم، قیمت میں کمی کی بڑی وجہ، ملک بوستان

image

چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور گورنر اسٹیٹ بینک کے بروقت فیصلے سے اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں ایک دن میں بڑی کمی ہو گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ ڈالر کی قیمت مزید گرے گی، ان کا کہنا تھا کہ کمرشل بینک کافی عرصے سے اوپن مارکیٹ سے کریڈٹ کارڈ کے لیے ڈالر ہائی ریٹ پر خرید رہے تھے۔

انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 روپے کا ہوا تو وزیر خزانہ نے مجھ سے رابطہ کیا اور انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ بارے پوچھا کہ اتنا فرق کیوں ہو گیا۔

ملک بوستان کا کہنا تھا کہ میں نے انہیں بتایا کہ کمرشل بینک کریڈٹ کارڈ کے لیے ڈالر خرید رہے ہیں، کمرشل بینکوں کے ڈالر خریدنے سے اوپن مارکیٹ پر اثر پڑا ہے۔

چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے کہا کہ وزیر خزانہ نے بروقت فیصلہ کیا اور سرکلر جاری کیا کہ کمرشل بینک ایکسچینج کمپنی کے بجائے ڈالر انٹر بینک سے خرید سکتے ہیں، ملک بوستان کا کہنا تھا کہ 31 جولائی تک یہ ٹیسٹنگ پیریڈ ہے،اس فیصلے سے حاجیوں کو بہت فائدہ ہو گا، حاجی ڈالر 315 روپے کا لے رہے تھے، اب 285 روپے کا لیں گے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر یکدم 300 سے نیچے آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے غیر متوقع فیصلہ کرتے ہوئے کریڈٹ کارڈہولڈرزکوبیرونی ادائیگیوں کیلئے بینکوں سے ڈالرز خریدنے کی اجازت دیدی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.