اب ہم ساتھ نہیں رہتے کیونکہ میں ۔۔ کیا دھرمیندر اور ہیما مالینی کی طلاق ہوگئی؟ اداکارہ نے بڑا انکشاف کردیا

image

مشہور بھارتی اداکار دھرمیندر اور ہیما مالنی بالی ووڈ کے ان چند جوڑوں میں شامل ہیں جن کی محبت کی کہانی شادی کے بندھن میں آ کر بندھ چکی تھی۔ لیکن اس شادی کے ہونے اور ایک ساتھ زندگی گزارنے کے حوالے سے ان دونوں کو کیا کچھ کرنا پڑا یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ ماضی کے مشہور اداکار ایک دوسرے کو بے حد چاہتے تھے مگر کچھ ایسی وجوہات کی بنا پر ایک دوسرے کے قریب نہیں آ پا رہے تھے جو کہ ان دونوں کے لیے مشکلات کھڑی کر سکتی تھی۔ دراصل دھرمیندر ہیمالنی سے ملنے سے پہلے ہی شادی شدہ تھے، پہلی بیوی نے دھرمیندر کے دو بیٹے ہیں، سنی دیول اور بوبی دیول۔ لیکن ہیما مالنی کو دل دے بیٹھے تھے۔

ہیما مالنی بھی کئی مشہور اداکاروں کے پروپوزل ٹھکرا چکی تھیں۔ ویسے تو دونوں نئی زندگی کے لیے تیار تھے مگر اس راہ کے درمیان ایک اہم مسئلہ درپیش تھا اور وہ تھا ہندو میریج ایکٹ، جس کے تحت آپ اپنی پہلی بیوی کو طلاق دیے بغیر دوسری سے شادی نہیں کر سکتے۔یہی وجہ تھی کہ 1979 میں دھرمیندر نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا، محض شادی کے لیے دھرمیندر نے اسلام قبول کیا۔ اپنا نام بھی دھرمیندر سے دلاور خان کیول کرشن رکھا، دوسری جانب ہیما مالنی نے بھی اسلام قبول کیا اور اپنا نام عائشہ بی رکھا۔

اس طرح دونوں کی شادی 1980 میں انجام پائی۔ اگرچہ دونوں نے اسلام قبول کیا مگر پریکٹسنگ مسلم نہیں ہیں۔

بھارتی اداکارہ و سیاستدان ہیما مالنی نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں اس پر غمزدہ نہیں ہوں، میں اپنے آپ سے خوش ہوں، میرے دو بچے ہیں اور میں نے ان کی پرورش بہت اچھے طریقے سے کی ہے۔کوئی بھی ایسا نہیں بننا چاہتا، ایسا خود بخود ہو جاتا ہے، کوئی بھی ایسا محسوس نہیں کرنا چاہتا، کوئی بھی اپنی زندگی اس طرح اکیلے گزارنا نہیں چاہتے۔ ہر عورت چاہتی ہے کہ اُس کا ایک شوہر ہو، بچے ہوں اور ایک عام خاندان کی طرح اُس کی زندگی گزرے، لیکن کہیں نہ کہیں ایسا ہو نہیں پاتا ہے۔ دھرمیندر ہمیشہ میرے پاس رہے ہیں، انہوں نے پھر اپنے جملے دہرائے کہ میں برا محسوس نہیں کر رہی ہوں اور نہ ہی اس پر غمگین ہوں، میں اپنے آپ سے خوش ہوں۔

انہوں نے اس انٹرویو میں ماضی کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ دھرمیندر ایک بار پریشان تھے اور مجھ سے کہنے لگے کے بچوں کی جلدی شادیاں ہو جانی چاہئیں۔ لیکن میں نے اُن سے کہا تھا کہ شادیاں ہو جائیں گی، وقت اور اچھا انسان ملنے پر شادیاں بھی ہو جائیں اور سب کچھ ہو جائے گا۔

ہیما مالینی نے اپنے سوتیلے بیٹے سے متعلق کیا انکشاف کیا تھا؟

میری شادی کو کئی سال گزر چکے ہیں اب تو میں بھی بوڑھی ہوگئی ہوں لیکن ایک شادی شدہ شخص سے شادی کرنے کی سزا میں نے ہمیشہ بھگتی۔ دھرمیندر جی نے مجھے زندگی میں ہر خوشی دی لیکن ان کے بیٹے میری عزت نہیں کرتے۔ انھوں نے کبھی ماں سمجھنا تو دور مجھ سے بات تک نہیں کی۔ ہاں صرف ایک موقع تھا جب سنی دیول میرے پاس آئے اور انھوں نے مجھ سے بات کی۔ دونوں بیٹیوں ایشا دیول اور اہانہ دیول کے بھی سنی اور بابی دیول کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts