اداکارہ حمیرا علی کو لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا

image

اداکارہ حمیرا اصغر کو لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا،نماز جنازہ میں اہل خانہ اور قریبی عزیزوں نے شرکت کی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق، حمیرا کی موت آٹھ سے دس ماہ قبل ہوئی۔

فزیکل معائنے سے زیادتی کا پتہ لگانا ناممکن ہے، بال اورشرٹ کے ٹکڑے کیمیکل جانچ کیلئے بھیج دیئے گئے ہیں۔

حمیرا علی کو ماڈل ٹاؤن کے کیو بلاک قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

اداکارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کئی سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

جس کے مطابق حمیرا علی کی موت آٹھ سے دس ماہ قبل ہوئی۔

ناخن ہڈی سے الگ، چہرہ ناقابل شناخت تھا، نچلے حصے کا گوشت مکمل ختم ہوچکا تھا، جسم کی کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں پائی گئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ فزیکل معائنے سے زیادتی کا پتہ لگانا بھی ناممکن ہے، بال اورشرٹ کے ٹکڑے کیمیکل جانچ کیلئے بھیج دیئے گئے۔

ماڈل حمیرا علی کی لاش چند روز قبل ڈیفنس کراچی کے ایک فلیٹ سے ملی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts