بہو کبھی بیٹی نہیں بن سکتی۔۔ جو لڑکیاں شادی ہوتے ہی سیٹل ہونا چاہتی ہیں وہ! صبا فیصل نے اب بہوؤں سے متعلق کیا کہہ دیا؟

image

“میں سمجھتی ہوں کہ بہو کبھی بیٹی نہیں بن سکتی۔ بہو کو صرف بہو کے رشتے میں ہی عزت اور احترام دیا جانا چاہیے۔ اولاد فتنہ ہوتی ہے میری اولاد نے مجھے جینا سکھایا ہے اور اپنی اولاد کی وجہ سے ہی اچھی زندگی گزار رہی ہوں۔ سسرال والوں کا گھر بہوؤں کا اپنا گھر ہوتا ہے۔ انہیں اس کے ہر کام کی ذمہ داری لینی چاہیے، اس لیے میں سمجھتی ہوں کہ بہو کبھی بیٹی نہیں ہو سکتی“

یہ کہنا ہے معروف اداکارہ صبا فیصل کا جنھوں نے گزشتہ روز سماء نیوز کے مارننگ شو میں شرکی کی اور اپنی نجی زندگی اور سماجی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ صبا نے کچھ عرصہ پہلے اپنی بہو سے ہونے والے اختلافات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ “مجھے اپنے گھر سے متعلق باتیں باہر نہیں کری چاہیے تھیں لیکن میں ایک انسان ہوں اور مجھ سے غلطی ہوگئی۔ اس غلطی سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے اور اب دعا کرتی ہوں کہ اللہ بیٹا بہو دونوں کو خوش رکھے“

بہو اور بیٹی میں فرق کے حوالے سے صبا نے بکرا عید میں پیش یا ایک واقعہ بھی سنایا کہ وہ قربانی کے جانور کے پاس بیٹھی ہوئی تھیں تو ان کی بیٹی بہت دیر بعد ان کے پاس آئی۔ اگر یہ رویہ ان کی بہو کا ہوتا تو یقیناً ان کے دل میں بہو کے لئے برے خیالات آتے۔

جبکہ غیر شادی شدہ لڑکیوں کو صبا نے مشورہ دیا کہ اگر وہ چاہتی ہیں کہ ان کے شوہر کے پاس گاڑی بنگلہ ہو پیسے ہوں اور لڑکا ہر لحاظ سے سیٹل ہو تو انھیں چاہیے کہ وہ ٤٥، ٥٠ برس کے آدمی سے شادی کریں کیونکہ کم عمر لڑکے کے پاس ایسی آسائشات ہونا ممکن نہیں۔

صبا نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کے دوسرے بیٹے ارسلان فیصل کی ابھی صرف منگنی ہوئی ہے جو انھوں نے اپنی مرضی سے کروائی ہے۔ اس کی شادی کی خبریں درست نہیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts