عام طور پر سوپر اسٹارز کے نخرے آسمانوں پر ہوتے ہیں لیکن عالیہ بھٹ شاید کافی نرم مزاج رکھتی ہیں تب ہی تو سڑک پر پڑا عام سا جوتا اٹھا لیا اور لوگوں کی مدد کے لئے پوچھنے لگیں کہ یہ کس کا ہے۔ ویڈیو دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے عالیہ اپنی والدہ کے ساتھ کہیں جارہی ہیں کہ اچانک انھیں سامنے کسی کا جوتا پڑا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ وہ پوچھتی ہیں کہ یہ کس کا ہے۔ سامنے سے فوٹوگرافر کہتے ہیں کہ یہ ہم لوگوں کا ہی ہے آپ وہیں چھوڑ دیں۔
البتہ عالیہ بغیر ماتھے پر شکن لائے جوتا اٹھاتی ہیں اور فوٹوگرافر کے پیروں کے سامنے رکھ دیتی ہیں۔ وہ شکریہ ادا کرتے ہیں اور عالیہ گاڑی میں بیٹھ کر چلی جاتی ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہی ہے اور لوگ عالیہ کے ہمدرد رویے کو سراہ رہے ہیں۔