پاکستان کے آئی ٹی ماہر اور مصنوعی ذہانت سے تصاویر بنانے والے فنکار نے دنیا کے مشہور فلمی ستاروں اور کھلاڑیوں کی تصاویر کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے پاکستانی لباس اور پاکستانی ماحول میں پیش کرکے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے۔
صبور اکرم نے مصنوعی ذہانت کی بدولت بہت ہی دلچسپ تصاویر بناکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں، ان کی تصاویر پر پاکستان کے علاوہ بھارتی ویب سائٹ نے بھی خبریں لگائی ہیں اور ان کے کام کو سراہا ہے۔
صبور اکرم نے شاہ رخ خان، بابر اعظم، ماہرہ خان، ویرات کوہلی، کِم کرڈاشیئن، ٹیلرسوئفٹ، کرسٹیانو رونالڈو، سیلینا گومیز اور میسی وغیرہ کی تصاویر بنائی ہیں۔
سوشل میڈیا پرزیرگردش تصاویر میں ہالی ووڈ اسٹاز سیلینا گومیز شلوار قمیض میں دکھائی دے رہی ہیں تو بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کوئٹہ کی سنگلاخ پہاڑیوں کے ساتھ خوش دکھائی دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس نے انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک انقلاب برپا کردیا ہے، کونٹینٹ کے شعبے میں بھی اے آئی نے جدید مہارت کی وجہ سے بہت جلدی لوگوں کو اپنا اسیر بنالیا ہے جبکہ ویڈیو اور تصاویر بنانے کے کام میں بھی بہت آسانیاں پیدا ہوگئی ہیں۔