پہلی فلم میں پر ہی ایوارڈ مل گیا تھا لیکن پھر۔۔ مسجد میں گزاری ہوئی ایک رات نے مشہور اداکار کی زندگی کیسے بدل دی؟

image

“پہلی فلم کے بعد ہی بہترین نوجوان ولن کا ایوارڈ مل گیا تھا۔ وگ کہتے تھے کہ مجھے ولن نہیں ہیرو ہونا چاہیے تھا۔ آج کل لوگ عزت، دولت، شہرت اور عورت کے پیچھے بھاگ رہے ہیں لیکن یہ تمام چیزیں مجھے ایک رات میں ہی مل گئی تھیں۔ لیکن سب کچھ ہوتے ہوئے بھی کچھ نہ تھا یعنی زندگی میں سکون نہیں تھا“

یہ کہنا ہے بالی وڈ میں اپنی پہلی فلم “پھول اور کانٹے“ سے شہرت پانے والے اداکار عارف خان کا جنھوں نے فلم میں “راکی“ نامی شخص کا منفی کردار ادا کیا تھا اور شاندار اداکاری سے بہت جلد انڈسٹری میں جگہ بنا لی تھی۔ لیکن پھر عارف خان نے شہرت کی بلندیوں پر ہی اداکاری ترک کردی اور اس کی وجہ مذہب سے قربت تھی۔

عارف خان نے بتایا کہ اداکاری چھوڑنے کی وجہ صرف مذہب اسلام سے ان کا لگاؤ تھا۔ ایک بار ایک شخص ان کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ قبر میں گاڑی لے کر جاؤ گے یا داڑھی تو میں نے جواب دیا کہ کیا کوئی قبر میں گاڑی لے کر بھی جاتا ہے۔ جس پر اس شخص نے جواب دیا کہ پھر تو گاڑی والی زندگی کیوں گزار رہا ہے، داڑھی والی کیوں نہیں گزارتا جس کا درس اللہ اور اس کے رسول نے دیا ہے۔ اس بات نے میرے دل کو چھو لیا۔

اس کے بعد ایک بار ایک دن مسجد میں تہجد کی نماز ادا کررہا تھا وہ دیکھا کہ پہلی صف والے ساتھی رو رہے ہیں۔ سوال کرنے پر بتایا گیا کہ ساری انسانیت اور مسلمانوں کے لیے رو رہے ہیں، ایسے ہی حضور پاک ﷺ اور صحابہ کرامؓ رویا کرتے تھے۔ اس کے بعد میں اٹھا اور وضو کرکے دو رکعات نماز پڑھی اور اللہ سے دعا مانگی کہ میں تو گناہ گار ہوں، لیکن اگر یہ لوگ اور ان کا رونا سچا ہے تو مجھے ہدایت دے اور ان کیساتھ جوڑ دے۔ نماز کے بعد میں سو گیا اور فجر کے وقت جب آنکھ کھلی تو ایسا محسوس ہوا کہ میں مکہ یا مدینہ میں آگیا ہوں۔ اس کے بعد میں نے اداکاری ترک کر کے اللہ کا راستہ اختیار کرلیا۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts