اسلام آباد ، ٹریفک پولیس دفتر میں ایلیٹ سکول کے بچوں کےلئے ایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

image

اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):وفاقی پولیس کے آگاہی ونگ کی جانب سے ٹریفک پولیس دفتر میں ایلیٹ سکول کے بچوں کےلئے ایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ میں50 سے زائد بچوں نے شرکت کی، جنہیں روڈ سیفٹی اور محتاط ڈرائیونگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق،اسلام آباد کیپیٹل پولیس آگاہی ونگ نے بچوں کو روڈ سیفٹی،محتاط ڈرائیونگ اور دوران ڈرائیونگ موبائل سننے کے خطرات،سیٹ بیلٹ کے استعمال،ہیلمٹ کے بغیر مو ٹر سائیکل چلانے کے خطرات،سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کا خیال رکھنا،اور ہیڈ برج کے استعمال،زیبرا کراسنگ کا استعمال،تیز رفتاری کے خطرات اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کی،اس موقع پرسینئر پولیس افسران نے کہا کہ اسلام آبادکیپیٹل پولیس کی آگاہی ٹیم اسلام آباد کے مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں طلباءکے لئے ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی لیکچرز کا اہتمام کر رہی ہے،اس کے علاوہ مختلف شاہراوں پر بھی شہریوں کو ٹریفک قوانین کے متعلق معلومات فراہم کر رہی ہے۔

تقریب کے اختتام پر ایلیٹ سکول کے اساتذہ اور دیگر شرکاءنے اسلام آبادکیپیٹل پولیس کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے آگاہی ونگ نے بچوں کے لئے اچھی ورکشاپ کا انعقاد کیاجس سے بہت سی باتیں سیکھنے کو ملیں،ایسی ورکشاپس کا انعقاد بہت ضروری ہیں، اس موقع پر آگاہی ونگ کے انچارج نے شرکاءکو ٹریفک قوانین پر عملدرآمداور محتاط انداز میں گاڑی چلاتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی جان کا تحفظ یقینی بنانے کی تلقین کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.