کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف

image

پاکستان سپر لیگ کے 15ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے  ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تو کراچی کنگز نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر165 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی اننگز

کراچی کنگز کو پہلا نقصان اس وقت ہوا جب ٹم سیفرٹ دوسرے اوور کی چوتھی گیند پر صرف آٹھ رنز بنا کر لمبی شاٹ کھیلنے کی کوشش میں اعظم خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

لیوس ڈی پلوئے 15 گیندوں پر 24 رنز بنا کر آغا سلمان کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔

ٹم سیفرٹ اور شعیب ملک اچھی کارگردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ شعیب ملک چھ جبکہ ٹم سیفرٹ صرف آٹھ رنزبنا کر چلتے بنے۔

محمد نواز صرف چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے رواں سیزن میں کراچی میں کھیلے جانے والا یہ پہلا میچ ہے۔

اس سے قبل پی ایس ایل کے پہلے 14 میچز لاہور اور ملتان کے سٹیڈیمز میں کھیلے گئے تھے۔

کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں۔

پی ایس ایل کے رواں سیزن میں دونوں ٹیمیں آج  پہلی مرتبہ ایک دوسرے کا سامنا کریں گی۔

کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر چار پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ کراچی لاہور قلندرز سے دو اور پشاور زلمی سے ایک میچ جیتنے میں کامیاب رہی ہے جبکہ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب تک صرف لاہور قلندرز سے ایک میچ جیتا ہے۔ پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے ساتھ کھیلے گئے میچزمیں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست کا سامنا رہا ہے یوں پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ دو پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

کراچی کنگز کا سکواڈ

شان مسعود(کپتان)، ٹم سیفرٹ، لیوس ڈی پلوئے، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، محمد نواز، محمد عرفان خان، حسن علی، میر حمزہ، تبریز شمسی اور محمد عارف خان ٹیم کا حصہ ہیں

اسلام آباد یونائیٹڈ کا سکواڈ

الیکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان(کپتان)، اعظم خان، جارڈن کاکس، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، حنین شاہ اور رومان رئیس سکواڈ میں شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.