دمام میں پرنس سعود بن جلوی سپورٹس سٹی کے فینسنگ ہال میں ہونے والی شمشیر زنی چیمپئن شپ میں 20 کلبوں کے کل 142 فینسرز نے حصہ لیا۔
عرب نیوز کے مطابق شمشیر زنی کے مقابلوں کے ڈائمنڈ راؤنڈ میں 15 سال سے کم عمر کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔سعودی فینسنگ فیڈریشن کے نائب صدر محمد بو علی نے 4 مئی کو ہونے والے فائنل مقابلوں میں جیتنے والوں کو تعریفی اسناد اور میڈلز پیش کیے۔الہدیٰ کلب کے نور المسکین نے نہایت عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ایپی کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیتا۔النصر کلب کے عبدالعزیز الفدا نے چاندی کا تمغہ اور الباحہ کلب کے سالم المحری نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔سیبر کیٹیگری میں ہونے والے مقابلوں میں الہدیٰ کلب کے محمد داؤد نے گولڈ میڈل حاصل کیا، ان کی ٹیم کے کھلاڑی علی العمانی نے چاندی کا اور العدیلہ کلب کے عبداللہ العبید نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔الاہلی کلب کے یاسین دیا الحق نے گولڈ میڈل اور تعریفی سند حاصل کی۔ فوٹو عرب نیوزفوائل کیٹیگری میں الاہلی کلب کے یاسین دیا الحق نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ الخلیج کلب کے محمد الحاجی نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا اور النصر کلب کے راکان الغنام تیسرے نمبر پر رہے۔