کراچی میں پی ایس ایل کا پہلا میچ، تماشائی نہ ہونے کے برابر

image
پاکستان سپر لیگ 9 کے کراچی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں شائقین کرکٹ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے میدان بھی سونا سونا رہا۔

بدھ کے روز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کراچی گنگز اور اسلام آباد یونائیٹد کے درمیان میچ ہوا۔

یہ رواں سال کے پی ایس ایل کا کراچی میں پہلا میچ تھا جس سے شائقین بڑی حد تک لاتعلق رہے اور گراؤنڈ کا رخ نہیں کیے۔

بدھ کے میچ کے دوران کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کے بیشتر حصے میں کرسیاں خالی رہیں اور دوران میچ چھکے اور چوکے لگنے پر روایتی شور شرابا بھی دیکھنے میں نہیں آیا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے سینیئر سپورٹس جرنلسٹ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں میں کئی اہم ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں۔

’ان کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے ماضی میں پی ایس ایل میچز کے ٹکٹ چند گھنٹوں میں فروخت ہوئے تھے۔ لیکن اس بار کراچی میں پی ایس ایل کے میچز میدان میں دیکھنے والوں کی تعداد بہت ہی کم ہے۔‘

جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ شہر کے مختلف مقامات پر ٹکٹ فروخت کے لیے انتظامیہ کی جانب سے بورڈز بھی لگائے گئے ہیں لیکن تماشائی پھر بھی نیشنل سٹیڈیم کا رخ نہیں کیے۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں 28 فروری تا 18 مارچ پی ایس ایل سیزن 9 کے کُل 11 میچز کھیلے جائیں گے۔ (فوٹو: پی ایس ایل ایکس)کراچی میں پی ایس ایل کے موقع پر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتطامات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں 28 فروری تا 18 مارچ پی ایس ایل سیزن 9 کے کُل 11 میچز کھیلے جائیں گے۔

میچز کے دوران کراچی ٹریفک پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ پولیس کے جاری کردہ پلان کے مطابق نیشنل سٹیڈیم جانے والے روڈ بند رہیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.