پی ایس ایل 9: ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی آدھی ٹیم آؤٹ

image

پاکستان سپر لیگ کے 24ویں میچ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی ٹیمیں پنڈی سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی کنگز نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے ہیں۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 16 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے  ہیں۔ اس وقت حیدر علی اور فہیم اشرف وکٹ پر موجود ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز

اسلام آباد یونائیٹد نے ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا تو تین اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 28 رنز بنائے۔ ٹیم کو پہلا نقصان کولن منرو کی صورت میں اس وقت اٹھانا پڑا جب وہ نو رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

ایلکس ہیلز بھی زیادہ دیر کریز پر گرفت نہ جما سکے۔ وہ چوتھے اوور میں 18 رنز بنا کر میر حمزہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

اس کے بعد شاداب خان اور آغا سلمان نے پارٹنرشپ میں 60 سے زائد رنز بنائے۔ آغا سلمان 33 جبکہ شاداب خان 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

اعظم خان کریز پر اترتے ہی باونڈریز کھیلنا شروع کر دیں  لیکن قسمت نے ان ذیادہ دیر تک ساتھ نہ دیا۔ وہ صرف نو رنز بنا کر زاہد محمود کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی اننگز

کراچی کنگز نے بیٹنگ کی شروعات کی اور پہلے چار اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 34 رنز بنائے۔

ٹیم کو پہلا نقصان کپتان شان مسعود کی صورت میں ہوا۔ وہ ایک مرتبہ پھر اچھی کارگردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

شان مسعود صرف 10 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر عماد وسیم کو کیچ تھما بیٹھے۔ ٹم سیفرٹ 19 گیندوں پر چھ رنز بنا کرآؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد شعیب ملک ایک اور محمد نواز پانچ رنز بنا کر سلسلہ وار آؤٹ ہوگئے۔

ون ڈاؤن وکٹ سنبھالنے والے جیمز ونس محتاط انداز میں باونڈریز کھیلتے رہے لیکن قسمت نے ان کا ساتھ نہ دیا۔

کیرون پولارڈ 28 گیندوں پر 39 رنز بنا کر نمایاں رہے (فوٹو: پی ایس ایل)

وہ 27  گیندوں پر 29 رنز بنا کر وکٹ کیپر اعظم خان کو کیچ تھما بیٹھے۔ کیرون پولارڈ نے تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 39 رنز کی اننگز کھیلی ۔ وہ فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ ہوجانے سے پویلین لوٹے۔

عرفان خان نیازی 16 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ حسن علی چھ اور میر حمزہ دو رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آبا یونائیٹڈ کی جانب سے ٹائمل ملز نے تین اور فہیم اشرف نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ حنین شاہ اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دونوں ٹیموں کا رواں سیزن میں یہ دوسرا میچ ہے۔

28 فروری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان ہیں جبکہ کراچی کنگز کی قیادت شان مسعود کر رہے ہیں۔

رواں سیزن میں اب تک کراچی کنگز سات میچز میں سے تین جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔

کراچی کنگز نے پشاور زلمی، لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گئے میچز میں کامیابی سمیٹی۔

پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز چھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے (فوٹو: اے ایف پی)

اسلام آباد یونائیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر سات پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کو آٹھ میچز میں سے چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جبکہ تین میچز اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح حاصل ہوئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز، پشاور زلمی، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچز میں شکست کا سامنا کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پلیئنگ الیون

ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان(کپتان)، اعظم خان، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، میتھیو فورڈ، حنین شاہ اور ٹائمل ملز اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

کراچی کنگز کی پلیئنگ الیون

شان مسعود(کپتان)، ٹم سیفرٹ، جیمز ونس،شعیب ملک، کیرون پولارڈ، عرفان خان نیازی، محمد نواز، حسن علی، زاہد محمود، میر حمزہ اور بلیسنگ مزار بانی کراچی کنگز کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.