صدیق میمن میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں واپڈا، پی اے ایف، رینجرز اور سندھ گرینز نے میچز جیت لیے

image

اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):صدیق میمن اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں آل پاکستان محمد ماجد اور عبدالناصر میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں واپڈا، پاکستان ایئر فورس، رینجرز، سندھ گرینز نے فتوحات حاصل کیں۔پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن (پی بی بی ایف) کے زیر اہتمام 6 روزہ ٹورنامنٹ کا افتتاح میئر کراچی مرتضیٰ وہاب صدیقی نے کیا جبکہ اس موقع پر پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکریٹری محمد یعقوب قادری اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

پہلے روز واپڈا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد سندھ وائٹس کو 74-36 پوائنٹس سے شکست دی۔ دوسرے میچ میں پاکستان رینجرز نے بلوچستان کو 74-40 پوائنٹس سے شکست دی جبکہ سندھ گرینز نے سندھ وائٹس کو 84-53 پوائنٹس سے شکست دی۔ چوتھے میچ میں پاک فضائیہ نے اسلام آباد کو 75-43 پوائنٹس سے جبکہ پولیس نے سندھ یلو کو 62-32 پوائنٹس سے شکست دی۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب صدیقی نے ٹورنامنٹ کے انتظامات اور نوجوانوں کو باسکٹ بال کے کھیل کی طرف راغب کرنے کے لیے منتظمین کی کوششوں کو سراہا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.