آصف زرداری کو صدارتی پروٹوکول اور سکیورٹی فراہم ، اہم سامان ایوان صدر منتقل

image

 نو منتخب صدر آصف علی زرداری کو صدارتی پروٹوکول اور سکیورٹی فراہم کر دی گئی۔

گزشتہ روز دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے والے آصف زرداری آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ، آصف علی زرداری واحد سویلین ہیں جو دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں، آصف زرداری نے 411  جبکہ ان کے مدمقابل محمود اچکزئی کو 180 الیکٹورل حاصل کئے۔

چینی صدر شی جن پنگ کی آصف زرداری کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کو صدارتی پروٹوکول اور سکیورٹی فراہم کر دی گئی ہے، وہ حلف برداری کی تقریب سے قبل ایوان صدر منتقل ہو جائیں گے۔

نو منتخب صدر کا اہم سامان ان کی پرسنل سیکرٹری رخسانہ بنگش کی نگرانی میں ایوان صدر منتقل کر دیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.