پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو شکست دے دی

image

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے جاری سیزن 9 کے 27ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو تین وکٹوں سے شکست دے کر پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

229 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے میچ کی آخری گیند پر سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

اتوار کو پنڈی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر ملتان سلطانز نے  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگزاسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف کے تعاقب کا آغازکیا تو ٹیم کی دو وکٹیں 4 رنز کے مجموعی اسکور پر ہی گر گئیں۔

الیکس ہیلز صفر اور آغا سلمان 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد کولن منرو اور کپتان شاداب خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

دونوں بلے بازوں نے 64 گیندوں پر 141 رنز کی پارٹنر شپ میں رنز بنائے۔

میچ کے اختتامی لمحات میں عماد وسیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔

20 ویں اوور کی آخری دو گیندوں پر جب سات رنز درکار تھے تو عماد وسیم نے ایک چھکا اور چوکا لگا کر فتح سمیٹی۔

کولن منرو 84 اور شاداب خان 54 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ  حیدر علی نے 19 اور فہیم اشرف نے 23رنز بنائے۔

 ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے 3، محمد علی نے 2، ڈیوڈ ولی اور کرس جورڈن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز کی اننگزملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلے پانچ اوورز تک  بغیر کسی نقصان کے سکور بنائے۔

ملتان سلطانز کو پہلا نقصان یاسر خان کی صورت میں اس وقت ہوا جب ٹیم کے مجموعی سکور  44 رنز تھے وہ 16 گیندوں پر 33 بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے بنائے گئے 228 رنز پی ایس ایل نو کا اب تک کا سب سے بڑا ہدف ہے(فوٹو: پی ایس ایل، ایکس) محمد رضوان بھی صرف 20 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اس کے بعد جینسن چارلس 42 اور افتخار احمد 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

عثمان خان نے ایک بار پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بولرز کو ناکوں چنے چبوائے اور 15 چوکوں اور تین چھکوں ی مدد سے 50 گیندوں پر 100 رنز بنا کر  ناٹ آؤٹ رہے۔

کرس جارڈن بھی 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فہیم اشرف نے دو اور حنین شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.