اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی کارروائیاں، 10دکانوں پر جرمانے عائد

image

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں ۔ اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ کی زیر نگرانی شہر کے مختلف علاقوں بشمول مین سوہا سرائے ، غوری ٹاؤن، ایف 8/2، جی 10 مرکز، جی 11 مرکز، بنی اسٹاپ، گولڑہ روڈ، ایف 13، ای 11، مہر علی چوک، زمان مارکیٹ ، رمضان بازار I-9/4 کا سحر و افطار کے اوقات میں دورہ کیا۔

اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے72 مقامات پر انسپکشن کی، جس میں21دکانوں پر بہتری کا نوٹس اور 40دکانوں کو ہدایات جاری کی گئیں جبکہ ایک بیکری کو ناقص صفائی کے انتظامات پر سیل کر دیا گیا۔ مزید برآں خلاف ورزی کرنے پر10 دکانوں ایک لاکھ 78 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے اور 350 کلوگرام ناقص مواد ضائع کر دیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.