غزہ کی صورتحال مغربی ممالک کےلیے شرم کا مقام ،اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہاہے ، ایران

image

تہران ۔28مارچ (اے پی پی):ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال مغربی ممالک کےلیے شرم کا مقام ،اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہاہے ۔

ارنا کے مطابق ابراہیم رئیسی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا مشترکہ مسئلہ ہے،غزہ کی صورتحال امریکا اور بعض مغربی ممالک کے لیےشرم کا مقام ہے ، خطے میں مسائل کی جڑ اسرائیل ہے ۔

انہوں نے کہاکہ فلسطین میں اسرائیل نسل کشی کررہا ہے جسے فوری طور پر روکنا چاہیے ۔ انہوں نےبین الااقوامی برادری پر زور دیا کہ اسرائیلی جارحیت کو ختم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کرے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.