وفاقی حکومت میں شامل نہیں، معاشی معاہدے پر شاید مکمل عمل نہ ہو: بلاول بھٹو

image

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ’ہم وفاقی حکومت میں شامل نہیں اس لیے شاید عوامی معاشی معاہدے کے تمام نکات پر من و عن عمل نہ کر سکیں۔‘

بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو لاڑکانہ میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 45ویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے الیکشن نے پہلے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی وہ اونٹ ہو گا جو جہاں بیٹھے گا وہیں حکومت بنے گی۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہمارا موقف یہ تھا کہ تمام جماعتیں مل کر پاکستان کے عوام کے مسائل حل کریں۔ اسی سوچ کے تحت ہم نے حکومت سازی کے عمل کے حمایت کی۔‘

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ ’پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ سندھ اور بلوچستان کی حکومتیں سنبھال رہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ہم لوگوں کے مسائل حل کریں۔‘

انہوں یاد دلایا کہ ’ہم نے الیکشن میں ایک عوامی معاشی معاہدہ بھی کیا تھا۔ ہمیں اس پر بھی عمل کرنا چاہیے۔ ہم وفاقی حکومت میں شامل تو نہیں ہیں، اسے لیے شاید ہم اس کے تمام نکات پر تو عمل نہ کر سکیں لیکن صوبائی سطح پر ہمیں اس معاشی معاہدے پر عمل ممکن بنانا چاہیے۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.