ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسٰی کی اسلام آباد میں یتیم بچوں کے ساتھ عید

image

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے اسلام آباد میں یتیم بچوں اور بچیوں کے لیے قائم دار علی بن ابی طالب میں یتیم بچوں کے ساتھ عید منائی۔ 

دار علی بن ابی طالب پہنچنے پر ادارے کے حکام نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیکا استقبال کیا۔

دورے کے دوران پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف سعید المالکی بھی ان کے ہمراہ تھے۔  سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے رابطہ عالم اسلامی کے کمپلیکس میں نئے منصوبوں کا افتتاح بھی کیا۔ 

بعد ازاں وہ ادارے میں زیر تعلیم اور رہائش پذیر یتیم بچوں کے ساتھ ملے۔  انھوں نے بچوں کے ساتھ کافی وقت گزارا اور عیدی بھی تقسیم کی۔ 

اس دوران انھوں نے بچوں سے حال احوال بھی پوچھا اور مختلف سوالات بھی کیے۔  سیکرٹری جنرل نے یتیم بچوں کے ساتھ مل کر کچھ کھیلوں میں بھی حصہ لیا۔

ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی اپنے نو روزہ دورے کے دوران پاکستان کے صدر وزیراعظم، وزیرمذہبی امور سمیت اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران وہ صدر مملکت، وزیراعظم سمیت اعلٰی سیاسی اور مذہبی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ڈاکٹر عیسی پاکستان میں سیرت النبی میوزیم کے افتتاح کے ساتھ ساتھ نوجوان حفاظ کے قرت کے مقابلے میں بھی شرکت کریں گے اور انہیں اعزازات سے نوازیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.