پہلا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمن نے پاکستان ویمن کو 113 رنز سے ہرا دیا

image

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیموں کے درمیان جاری تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 113 رنز سے ہرا دیا۔

جمعرات کو کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان ہیلی میتھیوز 150 گیندوں پر 15 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 140 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہیں جبکہ شیمائن کیمپبل نے 45 اور شینیل ہینری نے 23 رنز بنائے۔

پاکستان کی طرف سے سعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن نے دو دو جبکہ ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی۔

270 رنز کے ہدف کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 35.5 اوورز میں 156 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے طوبیٰ حسن نے 25، منیبا علی نے 22 اور ناجیہ علوی نے 20 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیلی میتھیوز نے تین جبکہ ایفی فلیچر اور زایدہ جیمز نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ویسٹ انڈین کپتان ہیلی میتھیوز کو میچ میں عمدہ پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے 21 اپریل کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.