اردن میں انوکھی سرجری، مریض کوبے ہوش کیے بغیر دماغ کا آپریشن

image

عمان ۔19اپریل (اے پی پی):اردن کے دارالحکومت عمان کے پرنس حمزہ ہسپتال کے نیورو سرجری کے شعبے میں اردنی ڈاکٹروں نے 20 سالہ مریض کا بغیر جنرل اینستھیزیا کے برین ٹیومر ہٹانے کا آپریشن کیا۔ بے ہوش کیے بغیر کسی مریض کے برین ٹیومر کی سرجری اردن میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔العربیہ کے مطابق ہسپتال کے نیورو سرجری کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر محمد طراونہ نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ آپریشن میں 6 گھنٹے لگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریض مکمل طور پر بیدار تھا اور اسے بار بار چھینک آتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ مریض کو بیدار رکھنے کا مقصد اسے آپریشن کے دوران کچھ کام کرنے کی ہدایت کرنا ہے تاکہ ٹیومر کی جگہ کے قریب حساس افعال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے جبکہ مریض آپریشن کے وسط میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک ویڈیو کال کررہا تھا تاکہ اسے اہل خانہ کی طرف سے حوصلہ ملتا رہے۔پرنس حمزہ ہسپتال میں نیورو سرجری کے شعبے کے سربراہ ڈاکٹر محمد الطراونہ، دماغ کے رسولی کے سرجری کے ماہر عبدالحلیم عبدہ، نیورو سرجری کے ماہرین ڈاکٹر حسام اناسوا اور ڈاکٹر مصطفی الوریقات کے علاوہ آپریٹنگ نرس حمزہ القرنا نے آپریشن میں حصہ لیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.