کینیڈا رواں ماہ پلاسٹک آلودگی کے خاتمہ بارے اقوام متحدہ کی تقریب کی میزبانی کرے گا

image

اوٹاوا۔19اپریل (اے پی پی):کینیڈا رواں ماہ پلاسٹک آلودگی کے خاتمہ بارے اقوام متحدہ کی تقریب کی میزبانی کرے گا۔شنہوا کے مطابق کینیڈا کی وزارت برائے ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی نےاعلان کیا کہ ان کا ملک پلاسٹک آلودگی کے خاتمے کے عالمی حل کے لیے 23اپریل کو اقوام متحدہ کے ایک پروگرام کی میزبانی کرے گا۔

وزارت نے پریس ریلیز میں کہا کہ یہ تقریب23 تا29 اپریل تک کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں منعقد ہو گی ۔ 2022 میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک نے اقوام متحدہ کی ماحولیاتی اسمبلی کے دوبارہ شروع ہونے والے پانچویں اجلاس میں 2024 کے آخر تک پلاسٹک آلودگی پر قانونی طور پر پابند عالمی معاہدہ تیار کرنے کے مینڈیٹ کے ساتھ بین الحکومتی مذاکراتی کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق کیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.