سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال

image

راولپنڈی۔19اپریل (اے پی پی):سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود نے پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی پیداوار اور فوجی تربیت سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق معززمہمان نے پاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں آرمی چیف سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے رائل سعودی لینڈ فورسز کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔

دورے پر آنے والے معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلافجنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں، قربانیوں اور علاقائی امن و استحکام میں فوج کے کردارکی تعریف کی۔ سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع نے جی ایچ کیو میں پاکستان سعودی عرب دفاعی تعاون کے پانچویں اجلاس میں بھی شرکت کی۔ اجلاس کی شریک صدارت جس کے شریک صدارت پاک فوج کےچیف آف جنرل سٹاف نے کی۔فورم نے عالمی اور علاقائی سلامتی کے چیلنجز اور دفاعی فورسز پر ان کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔

فورم نے نوٹ کیا کہ جدید ٹیکنالوجیز میں تیزی سے ترقی نے دو برادر ممالک کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کی ضرورت کو بڑھا دیا ہے۔دونوں فریقوں نے زمینی، بحری اور فضائی شعبوں میں خاص صلاحیتوں کے حصول پر مرکوز نقطہ نظر کے ساتھ دفاعی تعاون میں کوششوں کو مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ فورم نے اس پس منظر میں مخصوص ٹائم لائنز کے اندر ٹھوس مقاصد حاصل کرنے کے لیے ٹھوس تجاویز پر غور کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.