پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق

image

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، پاکستان تجارت سمیت تمام اقتصادی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین سے گفتگوکرتےہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقاتِ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ، قازقستان وسطی ایشیائی ریاستوں کا اہم ملک ہے، پارلیمانی سفارت کاری دونوں پارلیمانوں میں ہم آہنگی کو مزید فروغ دے گی ،قومی اسمبلی کے پاک-قازقستان فرینڈ شپ گروپ کو جلد فعال کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ فعال پارلیمانی سفارت کاری کو فروغ دینا قومی اسمبلی آف پاکستانی کی پالیسی کا اہم جزو ہے ، پاکستان تجارت سمیت تمام اقتصادی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

ملاقات میں سفیر نے قازقستان کیلئے سپیکر کے تاثرات کو سراہا اور کہا کہ قازقستان پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم میں اضافے کا خوائش مند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی اور عوامی سطح پر رابطوں میں اضافہ دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کیلئے ضروری ہے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.