امریکن یونیورسٹی میں فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کرنے پر 100افراد گرفتار

image

نیویارک۔20اپریل (اے پی پی):نیویارک میں قائم کولمبیا یونیورسٹی میں فلسطینوں کی حمایت مظاہرہ کرنے پر 100 سے زیادہ طلبہ گرفتار کر لیےگئے۔وائس آف امریکا کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کی سربراہ مینوش شفیق نے میڈیاکو بتایا کہ گرفتار یونیورسٹی کے طالب علم 7 اکتوبر کو غزہ پر اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے خلاف مہینوں سے احتجاج کر رہے تھے انہیں کئی بار انتباہ کیا گیا کہ وہ یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور انہیں منتشر ہو جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سٹوڈنٹس کو یہ بھی بتایا گیا کہ احتجاجی کیمپ میں موجود تمام طلبہ کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ وہ معطل کیے جا چکے ہیں اور اس وقت کیمپ میں موجود طالب علموں کے پاس یونیورسٹی کے احاطے میں موجود رہنے کا اختیار نہیں رہا اور ان کی حیثیت ناجائز قابضین کی ہے۔واضح رہے کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اہل کار یونیورسٹی کمیپس پہنچے اور انہوں نے احتجاج میں شریک سٹوڈنٹس کو گرفتار کر کے ہتھکڑیاں لگائیں اور پھر بسوں کے ذریعے انہیں پولیس سٹیشن پہنچا دیاگزشتہ 50 سال کے عرصے میں یہ کولمبیا یونیورسٹی کیمپس میں طالب علموں کی پہلی بڑی گرفتاری تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.