پاکستان سمیت دنیا بھر مین ملیریا کا عالمی دن 25 اپریل کو منایا جائے گا

image

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر مین ملیریا کا عالمی دن 25 اپریل کو منایا جائے گا۔ یہ دن منانے کا مقصد دنیا میں ملیریا کی روک تھام، اس پر قابو پانے کے لیے مسلسل سرمایہ کاری اور مستقل عزم کی ضرورت کو اجاگر کرناہے۔ ملیریا کے عالمی دن کے حوالہ سے عالمی ادارہ صحت مسلسل سرمایہ کاری اور اختراعات پر زور دیتا ہے۔ جس سے ملیریا پر قابو پانے کے نئے طریقے، تشخیص، اینٹی ملیریل ادویات اور دیگر اقدامات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔ ملیریا ایک قابل علاج بیماری ہونے کے باوجود پورے کرۂ ارض کے لوگوں پر تباہ کن اثرات مرتب کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈبلیو ایچ او کی سربراہی میں ملیریا کے تدارک اور تحفظ کے حوالہ سے عوام میں شعور بیدار کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ملیریا کے عالمی دن کی مناسبت سے سرکاری، غیر سرکاری اور طبی اداروں کے زیر انتظام مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ عام آدمی کو ملیریا کی بیماری اور اس سے تحفظ کے حوالہ سے آگاہی فراہم کی جا سکے۔

 

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.