ایرانی صدر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، دہشتگردی کے خاتمے کی کوششوں پر اتفاق

image
ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے وزیرِاعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے نیک خواہشات کا تبادلہ کیا۔

پیر کو اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران پاکستان دو طرفہ تعلقات کے فروغ  مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔

ایرانی صدر کے ہمراہ اُن کی اہلیہ اور کابینہ کے ارکان پر مشتمل وفد بھی دورے پر آیا ہے۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تجارت اور مواصلاتی روابط بڑھانے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی.

پیر کو وزیراعظم ہاؤس میں ایرانی صدر کی آمد پر باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایران کے صدر کا پرتپاک خیرمقدم کیا جس کے بعد انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ایرانی صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد آپ پہلے سربراہِ مملکت ہیں جو پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں، ’مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم آپ کے اس دورے کا خیر مقدم کرتی ہے۔‘

بیان کے مطابق ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے پاکستان آمد پر اپنے پرتپاک استقبال پر وزیرِاعظم کا شکریہ ادا کیا۔

ایرانی صدر نے اپنے وفد کے ارکان کو بھی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے متعارف کرایا۔ ایرانی صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے ارتھ ڈے کی مناسبت سے پودا بھی لگایا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.