پاکستان اور ایران کا ’دہشت گرد تنظیموں‘ پر پابندی اور انٹیلجنس تبادلے پر اتفاق

image

پاکستان اور ایران نے اپنے اپنے ملکوں میں ایک دوسرے کے سرحد پار دہشت گردی کرنے والی تنظیموں پر پابندی لگانے اور انٹیلجنس معلومات کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق پیر کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی وزیر داخلہ ڈاکٹر احمد وحیدی اور ایرانی وزیر قانون امین حسین رحیمی نے ملاقات کی۔

ملاقات میں سکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی، سمگلنگ، بارڈر منیجمنٹ، پاکستانی زائرین کیلئے سہولتوں اور قیدیوں کے تبادلے سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے انتہائی اہم ہے، پاکستانی قوم ایرانی صدر اور ان کے وفد کا پاکستان آمد پر بھرپور خیر مقدم کرتی ہے۔

اے پی پی کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں پر پابندی لگانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ اور کہا گیا کہ دہشت گردی دونوں ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہے۔ 

پاکستان اور ایران نے اپنے اپنے ملکوں میں سرحد پار دہشت گردی کرنے والی تنظیموں پر دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کیا اور اس سلسلے میں باہمی معاونت کو مزید بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے پر بھی گفتگو ہوئی۔

سرکاری میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کے مابین سکیورٹی معاہدے پر بھی جلد از جلد دستخط کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

محسن نقوی اور ڈاکٹر واحدی نے سرحدی انتظام میں تعاون بڑھانے اور منشیات اور دیگر اشیا کی سمگلنگ کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

اے پی پی کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ نے کہا کہ ’سمگلنگ دونوں ممالک کے لیے معاشی نقصان کا باعث ہے اور بارڈر مینجمنٹ کے ذریعے اس کی روک تھام سے باہمی تجارت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔‘

دونوں فریقوں نے سرحدی بازاروں کو جلد از جلد فعال کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ 

ملاقات میں پاکستانی زائرین کو ایران میں ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ ہوا۔

ایرانی وزیر داخلہ نے اس ضمن میں پاکستانی ہم منصب کو ایران کے دورے کی دعوت دی۔ اور کہا کہ اس موقعے پر عراقی ہم منصب کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے ایران کے دورے کی دعوت پر اپنے ہم منصب کا شکریہ کیا۔

دونوں اطراف نے قیدیوں کے جرمانے معاف کر نے پر اتفاق کیا۔ پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ’میرا مقصد ہے کہ ان قیدیوں کی اپنے وطن جلد از جلد واپسی ممکن ہو۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.