وفاقی وزیر برائے امور کشمیر انجینئر امیر مقام سے شاہ غلام قادر کی ملاقات

image

اسلام آباد۔23اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام سے منگل کو یہاں وزارت میں پاکستان مسلم لیگ نواز آزاد جموں و کشمیر چیپٹر کے صدر شاہ غلام قادر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدور چوہدری محمد عزیز، راجہ نصیراحمد خان، وزیر حکومت حافظ احمد رضاقادری اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل سردار عبدالخالق وصی اور ممبر مرکزی مجلس عاملہ پروفیسر اویس بن وصی بھی موجود تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.