بادشاہ چارلس کینسر کے علاج میں پیش رفت کے بعد دوبارہ سے عوامی مصروفیات کا آغاز کریں گے

بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ کینسر کے علاج میں بہتری آنے کے بعد اب بادشاہ چارلس اگلے ہفتے سے عوامی مصروفیات کا دوبارہ آغاز کریں گے۔ اگرچہ ابھی بادشاہ مکمل طور پر عوامی مصروفیات میں فعال نہیں ہوں گے مگر پیلس کی طرف سے اس حوالے سے حوصلہ افزا اشارے مل رہے ہیں۔
King Charles and Queen Camilla smiling and posing hand in hand
PA Media
بکنگھم پیلس نے رواں ماہ کے آغاز پر بادشاہ اور ملکہ کی لی گئی تصویر جاری کر دی

بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ کینسر کے علاج میں بہتری آنے کے بعد اب بادشاہ چارلس اگلے ہفتے سے عوامی مصروفیات کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

اگرچہ بادشاہ مکمل طور پر عوامی مصروفیات میں فعال نہیں ہوں گے مگر پیلس کی طرف سے اس حوالے سے حوصلہ افزا اشارے مل رہے ہیں۔

اگلے منگل کو بادشاہ چارلس کینسر کے علاج کے ایک سینٹر کے علامتی دورے سے اپنی مصروفیات کا آغاز کریں گے۔ ان کے موسم گرما کے منصوبوں میں ایک سرکاری دورہ شامل ہے، جہاں وہ جاپان کے شہنشاہ اور ملکہ کی میزبانی کریں گے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ مزید عوامی تقریبات میں حصہ لینے کے لیے ان کی ’بہت حوصلہ افزائی‘ کی گئی ہے۔

یہ ایک محتاط امید بھرا پیغام ہے مگر بادشاہ کا علاج، جو فروری میں شروع ہوا تھا، اب بھی جاری ہے اور اس کے اختتام کی کوئی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔

بکنگھم پیلس نے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں بادشاہ کی عوامی مصروفیات اور ان کی حالت کے بارے میں تفصیلات جاری کی ہیں۔

پیلس کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ’ان کا علاج کب تک جاری رہے گا۔‘

پیلس سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کو اب تک ہونے والی پیشرفت سے بہت حوصلہ ملا ہے اور وہ بادشاہ کی مسلسل صحت یابی کے بارے میں بہتری کی امید رکھتے ہیں۔

بادشہ کو لاحق کینسر کی قسم کا انکشاف نہیں کیا گیا لیکن ان کی میڈیکل ٹیم ’اب تک ہونے والی پیشرفت سے کافی حد تک مطمئن ہے اور بادشاہ اب عوامی سطح پر متعدد فرائض دوبارہ شروع کرنے کے قابل ہو گئے ہیں۔‘

اس بیان کے ساتھ اس ماہ کے شروع میں بکنگھم پیلس کے باغات میں لی گئی بادشاہ اور ملکہ کیملا کی تصویر بھی جاری کی گئی ہے۔

King Charles posing at his desk with a series of get well soon cards
PA Media

یہ غیر یقینی ہے کہ آیا بادشاہ اس سال ہونے والی چند بڑی تقریبات میں شرکت کر سکیں گے جیسا کہ ’ٹروپنگ دی کلر‘، ڈی- ڈے کی یادگاریں، ’سمر گارڈن پارٹیاں‘، ’رائل سکوٹ‘ اور خزاں میں بیرون ملک سفر وغیرہ۔

پیلس کا کہنا ہے کہ عین وقت پر طبی مشورے کے مطابق فیصلے کیے جائیں گے۔

فروری سے کینسر کی تشخیص کے بعد سے بادشاہ چارلس عوامی مصروفیات سے دور ہیں۔

بادشاہ اب ملکہ کیملا کے ساتھ اگلے ہفتے کینسر کے علاج کے مرکز کا دورہ کریں گے، وہ مریضوں اور عملے سے ملاقات کریں گے اور کینسر کی تحقیق کے لیے اپنا تعاون ظاہر کریں گے۔

اگرچہ وہ سربراہ مملکت کی حیثیت سے اپنے نجی کام انجام دیتے رہے ہیں، جس میں وزیراعظم سے باقاعدہ ملاقاتیں بھی شامل ہیں لیکن یہ دورہ اس سال ان کی پہلی سرکاری عوامی مصروفیت ہو گی۔

ونڈسر میں ایسٹر سنڈے کی ایک چرچ سروس میں بادشاہ نے خیر خواہوں کو سلام کرکے اور لوگوں سے ہاتھ ملا کر ہجوم کو حیران کردیا۔

جون کے آخر میں، بادشاہ چارلس ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے جاپان کے شہنشاہ اور مہارانی کا استقبال کریں گے، یہ 1998 کے بعد جاپان کے شہنشاہ کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔

عمومی طورپر، اس طرح کے دوروں میں بکنگھم پیلس میں سرکاری ضیافت اور کیریج پریڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ تاہم بادشاہ کی صحت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جاپان کے شنشاہ کے دورے کے دوران اس میں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔

اس سال کا آغاز شاہی خاندان کے لیے مشکل رہا ہے۔ شہزادی آف ویلز بھی کینسر کی تشخیص کے بعد سے زیرِ علاج ہیں۔

شاہی خاندان کو شدید عوامی جانچ پڑتال اور سوشل میڈیا پر ہونے والی قیاس آرائیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ یہ مثبت خبر شاہی خاندان کے لیے مشکل وقت کے خاتمے کی نوید لائے گی ۔

بادشاہ چارلس کا کہنا ہے کہ وہ کینسر کی تشخیص کے بعد موصول ہونے والے ان پیغامات اور کارڈز سے بہت متاثر ہوئے ہیں جن میں ان کی صحت یابی کی دعائیں کی گئی ہیں۔

جمعہ کے روز بکنگھم پیلس نے کہا کہ بادشاہ اور ملکہ ’گذشتہ سال کے دوران دنیا بھر سے موصول ہونے والی نیک تمناؤں کے لیے تہہِ دل سے شکرگزار ہیں۔‘


News Source   News Source Text

BBC
مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.