پچاس روپے پر بحث، پشاور میں شہری نے رکشہ ڈرائیور کو قتل کر دیا

image

صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے قصہ خوانی بازار میں 50 روپے کے تنازع پر ایک شہری نے رکشہ ڈرائیور کو قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہری اور رکشہ ڈرائیور کے درمیان کرائے پر ہاتھا پائی ہوئی تھی۔

ڈی ایس پی سٹی نے بتایا کہ شہری نے 150 روپے کرایہ دینے کے بجائے 100 روپے دینے پر اصرار کیا جس پر دونوں کے درمیان بحث شروع ہو گئی۔

واقعے کی سی سی فوٹیج میں دونوں کو بحث کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد شہری اور رکشہ ڈرائیور کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہو جاتی ہے۔

اس کے بعد شہری اپنی جیب سے پستول نکالتا ہے اور رکشہ ڈرائیور کی جانب فائر کرتا ہے۔

ویڈیو میں واضح ہے کہ رکشہ ڈرائیور کو گولی سینے میں لگتی ہے جس کے بعد اسے سڑک پر گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ہے اور واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے خالی خول اور دیگر شواہد اکھٹے کر لیے ہیں اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.