سی ڈی ڈبلیو پی نے 126 ارب روپے کے تین منصوبے منظوری کے لیے ایکنک کو ارسال کردئیے

image

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 126 ارب روپے کے تین منصوبے منظوری کے لیے ایکنک کو ارسال کردئیے، 33 ان منصوبوں میں ارب 27 کروڑ روپے سے زیادہ کا جگلوٹ ۔سکردو روڈ اپگریڈیشن کا منصوبہ ، 57 ارب 24 کروڑ سے زائد مالیت کامورو۔ رانی پور روڈ منصوبہ اور 35 ارب روپے سے زیادہ کا صحت کا منصوبہ شامل ہے ، صحت کا منصوبہ وزیراعظم کے ہیپاٹائٹس سی کے انفیکشن کے خاتمے کے پروگرام کا حصہ ہے۔

سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت منعقد ہو ا، اجلاس میں مجموعی طور پر 126 ارب روپے کی لاگت کے تین منصوبے ایکنک کو بھیجنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی، اویس منظور سمرا، پلاننگ کمیشن کے ممبران، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی کامران رحمان کے علاوہ وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹ، مواصلات اور صحت کے شعبوں سے متعلق منصوبے زیر غور آئے۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبے سے متعلق دو منصوبے پیش کیے گئے۔ پہلا منصوبہ “جگلوٹ – سکردو روڈ (ایس – 1) 164 کلومیٹر کی مرمت اور اپ گریڈیشن” کا تھا جس کی کل لاگت 33270.600 ملین روپے مختص کئے گئے۔ منصوبے کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد منصوبے کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک بھجوا دیا گیا۔

سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں مواصلات کے شعبے سے متعلق 57245.400 ملین روپے کی لاگت کا دوسرا منصوبہ اے ڈی بی فلڈ ایمرجنسی لون کے تحت مورو سے رانی پور تک این – 5 کی بحالی اور خراب پلوں کی تعمیر نو” کا تھا جس کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ایکنک کو بھجوانے کی سفارش کی گئی۔اجلاس میں صحت کے شعبے سے متعلق 35411.950 ملین کی لاگت سے ” وزیر اعظم کا پروگرام برائے ہیپاٹائٹس سی کا خاتمہ” کا پیش کیا گیا جس کا تفصیلا ًجائزہ لینے کے بعد منصوبے کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک بھجوا دیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.