ہرنائی میں مسافر گاڑی کو روکنے کی کوشش کرنے والا دہشت گرد ہلاک، دیگر زخمی

image

راولپنڈی۔27اپریل (اے پی پی):بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، دہشت گردوں نے ہرنائی سنجاوی روڈ پر چلنے والی مسافر گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی جس پر سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر جوابی کارروائی کی اور دہشت گردوں کو مؤثر طریقے سے روک دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی بروقت جوا بی کارروائی نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیاجس سے معصوم جانیں بچ گئیں۔علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.