نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا پہنچ گئے

image

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے 15 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے گیمبیا کے شہر بانجول پہنچ گئے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق گیمبیا کے وزیر پٹرولیم و توانائی نانی جوارا،سیکرٹری خارجہ ایمبیسیڈر سائرس سجاد قاضی اور سینیگال میں پاکستان کی سفیر سمیعہ میمونہ سید نے ان کا استقبال کیا۔اسحاق ڈار وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت اور سربراہی اجلاس کے موقعے پردوسرے ممالک کے رہنمائوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.