وفاقی وزیرداخلہ کا فرنٹیئر کور نارتھ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ ، اہم اجلاس کی صدارت کی

image

کوئٹہ۔8مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہیڈ کوارٹر نارتھ فرنٹیئر کور بلوچستان کا دورہ کیا۔فرنٹیئر کور نارتھ کے آئی جی میجر جنرل امیر اجمل چودھری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا۔ فرنٹیئر کور نارتھ کے چاک و چوبند دستے نے وفاق وزیر کو سلامی دی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے یادگار شہدا پر حاضری دی ، یادگار پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہدا کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے میوزیم کا دورہ کیا اور تاریخی نوادرات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔وفاقی وزیرداخلہ نے فرنٹیئر کور نارتھ کے جدید آلات کا بھی معائنہ کیا۔وفاقی وزیرداخلہ کی زیر صدارت فرنٹیئر کور نارتھ کے ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ انہوں نے بلوچستان میں قیام امن کیلئے فرنٹیئر کور نارتھ کی خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ فرنٹیئر کور نارتھ نے بلوچستان میں امن کے قیام کے لئے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔

فرنٹیئر کور نارتھ کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری پر ناز ہے۔بلوچستان میں بسنے والے محب وطن پاکستانی ہیں۔بلوچستان کی پائیدار ترقی پائیدار امن سے جڑی ہوئی ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو فرنٹیئر کور نارتھ کی پیشہ ورانہ کارکردگی کے بارے بریفنگ دی گئی۔وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی ان کے ہمراہ تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.