آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسےآسٹریلیا کی ڈیفنس فورسز کے سربراہ جنرل اینگس جے کیمپبل کی ملاقات ، آئی ایس پی آر

image

راولپنڈی ۔19مئی (اے پی پی):آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسےآسٹریلیا کی ڈیفنس فورسز کے سربراہ جنرل اینگس جے کیمپبل نے اتوار کوملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے دو طرفہ پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیا ل کیا جوخاص طور پر عالمی اور علاقائی سلامتی کے ماحول اور دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون پرمرکوز تھا۔

دونوںرہنمائوں نے ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کی باہمی خواہش کا اظہار کیا۔آسٹریلوی چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ وارانہ معیارات، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی نمایاں کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے ان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.