ازبکستان کے وزیرخارجہ بختیار سیدوف کی دفتر خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا

image

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):ازبکستان کے وزیرخارجہ بختیار سیدوف دو روزہ پاکستان پر پاکستان پہنچ گئے۔ بدھ کو یہاں دفتر خارجہ آمد پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق ازبکستان کے وزیر خارجہ پاکستان میں قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ازبک وزیرخارجہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے باضابطہ مذاکرات کریں گے۔ مذاکرات میں دوطرفہ اقتصادی و تجاری تعلقات کو مزید فروغ دینے پر خصوصی توجہ مرکوز رہے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.