انٹرنیشنل ریسرچ کونسل برائے مذہبی امورکا انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں آزادی فیلوشپ پروگرام کا آغاز

image

اسلام آباد۔19مئی (اے پی پی):انٹرنیشنل ریسرچ کونسل برائے مذہبی امور (آئی آر سی آر اے) نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی آر آئی) میں آزادی فیلوشپ پروگرام کا آغازکیا ہے جو17 مئی کو شروع ہوا ہے اور 25 مئی 2024 تک جاری رہے گا۔ یہ پروگرام مجموعی طور پر نو دن پر محیط ہوگا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی آر سی آر اے کے صدر محمد اسرار مدنی نے کہا ہے کہ آزادی فیلوشپ پروگرام ملک گیر پروگرام ہے جسے 20 سے زائد کمیونٹی نوجوانوں اور مذہبی رہنمائوں، یونیورسٹی اور مدراس کے گریجویٹس، اساتذہ، مصنفین اور اسکالرز کو شامل کرنے کے لئے مرتب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال فیلوشپ میں مذہبی آزادی، جمہوریت اور شہری سرگرمیوں کے بارے میں شرکا کی فراصت کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شرکا کو اپنی متعلقہ کمیونٹیز میں بنیادی منصوبوں کو نافذ کرنے کا موقع ملے گا، جس سے حقیقی دنیا کے اثرات اجاگر ہوں گے۔ اسرار مدنی نے کہا کہ آئی آر سی آر اے نے اس اقدام کے لئے مسلم کونسل آف ایلڈرز، پیغام پاکستان، کے پی سی وی ای اور آئی آر آئی آئی یو آئی کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں معزز قومی اور بین الاقوامی مقررین اور ماہرین کی سربراہی میں سیشنز کا ایک سلسلہ پیش کیا جائے گا، جو ایک متحرک اور بھرپور سیکھنے کا ماحول فراہم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شرکا نظریاتی علم اور عملی مہارتوں کے انوکھے امتزاج سے فائدہ اٹھائیں گے جس کا مقصد قیادت اور کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔ہمیں آزادی فیلوشپ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے انتہائی مسرت ہو رہی ہے کیونکہ یہ اقدام پاکستان میں مذہبی آزادی اور جمہوری اقدار کو فروغ دینے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ نوجوان رہنمائوں اور اسکالرز کو بااختیار بنا کر ہم زیادہ جامع اور متنوع معاشرے کی طرف اہم پیش رفت کر سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.