جنرل ہسپتال میں عالمی یوم دمہ کی مناسبت سے “بہتر سانس بہترین زندگی ” کے سلوگن پر آگاہی واک کا انعقاد

image

لاہور۔8مئی (اے پی پی):پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی، فضائی آلودگی اور مختلف قسم کی الرجیز امراض تنفس (دمہ) کے مرض کی وجوہات ہیں، بہت سے لوگ موسم بہار میں پولن الرجی کے باعث سانس کے مرض میں مبتلا ہو جاتے ہیں، اگرچہ دمہ کوئی اچھوت کی بیماری نہیں، ایک گھر میں ایک سے زیادہ افراد بھی اس بیماری میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور جنرل ہسپتال شعبہ پلمونالوجی کے زیر اہتمام عالمی یوم تنفس کی مناسبت سے منعقدہ آگاہی واک کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تقریبا 10 ملین افراد دمہ کے مریض ہیں،اس مرض سے بچائو بارے عوامی شعور کی بیداری وقت کی اہم ترین ضرورت ہے تاکہ لوگ سگریٹ نوشی ترک کر نے کے علاوہ فضائی آلودگی کا باعث بننے والے محرکات کو کنٹرول کر کے دمہ اور نظام تنفس کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔اس موقع پر مریضوں و لواحقین میں دمہ سے بچا کے متعلق پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔

واک میں ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر جاوید مگسی، ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین، ڈاکٹر عبدالعزیز اور ہیلتھ پروفیشنلز بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈاکٹر جاوہد مگسی نے کہا کہ دمے کی تشخیص کرتے وقت، مریض کی طبی تاریخ پر غور کرنا، پھیپھڑوں کے باقاعدہ ٹیسٹ، بار بار کھانسی، گھرگھراہٹ اور سانس لینے میں دشواری جیسی علامات کا جائزہ لینا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دمہ کے مریض کو چاہئے کے انہیلرز ہر وقت اپنے ساتھ رکھیں تاکہ دمہ کے دورے کی صورت میں فوری طور پر استعمال کیا جا سکے اور دمہ کے مریض اپنے معالجین سے رابطے میں رہا کریں، کمروں کے اندر سگریٹ نوشی نہ کریں بلکہ اسے مکمل طور پر ترک کر دیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.