قطر کے وزیر مملکت ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی وزارت خارجہ پہنچ گئے، اسحاق ڈار نے استقبال کیا

image

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):قطر کے وزیر مملکت خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی وزارت خارجہ پہنچ گئے، وزارت خارجہ پہنچنے پر نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کا استقبال کیا۔

جمعرات کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت خارجہ امور قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی نمائندے کے طور پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

قطری وزیر مملکت خارجہ امور اور نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کے درمیان باضابطہ مذاکرات بھی ہوں گے۔ پاکستان اور قطر کے درمیان طویل المدتی، وسیع البنیاد دوطرفہ تعلقات قائم ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.